ملک بھر کی طرح علاقہ ونہار و گردونواح غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام پریشان۔۔۔

0
93

3

بوچھال کلاں (نامہ نگار )علاقہ ونہار میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری عوام پریشانیوں سے دوچار تفصیل کے مطابق علاقہ ونہار سے تعلق رکھنے والے عوامی وفد نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ منارہ فیڈر کی حدود میں ہر ایک گھنٹہ کے بعد دو گھنٹے بجلی بند رکھنا وطیرہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے بجلی سے منسلک کاروبار تباہ ہو چکے انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کی ڈیوٹی کی وجہ سے لائن لاسسز کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جسے پورا کرنے کے لئے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ SDO واپڈاکلر کہار کی ملی بھگت سے مقامی لائن مین اس گنگا میں نہا رہے ہیں اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں