علاقہ نکہ کہوٹ کا سرکاری سکول گزشتہ سال اور اس سال بھی بازی لے گیا ۔۔۔

0
96

2

تلہ گنگ (نامہ نگار) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نکہ کہوٹ کا میٹرک کا رزلٹ سو فیصد رہا ، ہیڈ مسٹریس محترمہ طاہرہ کلثوم اور اساتذہ کو اہلیان نکہ کہوٹ کی جانب سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین- سکول ہذا کی ہونہار طالبہ انوشہ رشید دختر عبدالرشید مرحوم964نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور نکہ کہوٹ گاؤں میں اس سے پہلے بننے والے ریکارڈ کو توڑ دیا ، ر مشہ کنول دختر الطاف حسین ڈرائیور کوچ954 دوئم،افرہ امجد نے 903نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی -سکول ہذا کی دیگر طالبات نے بھی اچھے امتیازی نمبر حاصل کئے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ گرلز ہائی سکول نکہ کہوٹ میں سائنس ٹیچر کی کمی کے باعث طالبات مشکلات کا شکار ہیں لہذا فی الفور سائنس ٹیچرز کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ نتائج میں مزید بہتری آسکی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں