لاوہ میں ڈیوک شیری خیل واٹر سپلائی ایک ہفتے سے بند یزیدی کردار ۔۔۔

0
86

1

لاوہ(تحصیل رپورٹر) ڈہوک شیری خیل واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند، واٹر سپلائی انتظامیہ نے یزید ی کردار ادا کرنا وطیرہ بنالیا،آئے روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر پانی بندکردیا جاتا ہے،اہلیان ڈہوک شیری خیل سراپا احتجاج، واٹر سپلائی کمیٹی تبدیل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے ڈہوک شیری خیل کا پانی بند ہو چکا ہے۔گزشتہ دو ماہ سے اہلیان ڈہوک شیری خیل پانی کے مسئلے کا بدترین شکار ہیں متعدد بار آواز اٹھائی گئی مگر واٹر سپلائی انتظامیہ آنکھیں بند کرکے سو چکی ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی میٹھی نیند سو رہی ہے۔اہلیان ڈہوک شیری خیل نے ضلعی اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کی موجودہ نا اہل اور جاہل کمیٹی کو ختم کرکے پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے لوگوں پر مشتمل واٹر سپلائی کمیٹی بنائی جائے تاکہ روزانہ کے دنگے فساد اور لڑائی جھگڑوں سے نجات پائی جاسکے اور لوگوں کو پانی جیسی بنیادی چیز کی تنگی کا سامنا نہ ہو۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں