نکہ کہوٹ کے سماجی کارکن ملک امیر سلطان نے ذاتی اخراجات سے ۔۔۔

0
117

3

تلہ گنگ (نامہ نگار) موضع نکہ کہوٹ میں معروف سماجی کارکن ملک امیر سلطان نے اپنی مدد آپ کے تحت پورے گاؤں کے سیوریج نالے صاف کرا دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق نالوں کی بندش کی باعث گندا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو رہا تھا جس کے باعث لوگ شدید پریشانی کا شکار تھے ، اہلیان موضع نے متعدد بار ٹی ایم اے تلہ گنگ کو صفائی کیلئے د رخواستیں دیں مگر ٹی ایم اے ٹس سے مس نہ ہوئی جس پر سماجی شخصیت امیر سلطان آگے بڑھے اور اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرکے تمام سیوریج نالوں کی صفائی کرا دی جس پر عوامی سماجی حلقوں نے ملک امیر سلطان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں