ڈہوک شیری خیل کمیٹی کی اندھیر نگری سرکاری سکول کا پانی بند۔۔۔

0
70

2

لاوہ(تحصیل رپورٹر)واٹر سپلائی ڈہوک شیری خیل کمیٹی کی اندھیر نگری، سرکاری سکول کا پانی کنکشن کاٹ دیا، کمیٹی اراکین نے سکول دیوار پھلانگ کرچوکیدار کو زدو کوب کیا،اہل علاقہ اور سکول سٹاف سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ڈہوک شیری خیل واٹر سپلائی کمیٹی اور چئیرمین نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈہوک شیری خیل کا پانی کنکشن کاٹ دیا ۔نہ صرف یہ غیرقانونی کام کیا بلکہ سکول انتظامیہ کے نوٹس میں لائے بغیر دیوار پھلانگ کے نادر داخل ہوئے اور چوکیدار کو بھی زدوکوب کیا۔اس سلسلہ میں جب مقامی افراد جمو ہوئے تو واٹر سپلائی کمیٹی کے اراکین اور چئیرمین چھپ گئے۔جس میں عوامی و سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میانوالی،ڈی سی او میانوالی اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی کی موجودہ کمیٹی تحلیل کرکے نئی کمیٹی مقرر کی جائے اور کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کیا جائے جو ایک سائیڈ پر پانی سارادن کھولتا ہے اور دوسری جانب آبادی کو دو دو ہفتے پانی نہیں دیا جاتا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں