بوچھال کلاں تحریکی تحفظ و نہار کا رواں مکھیال پہنچ گیا سیمٹ فیکٹری کیخلاف ایکا۔۔۔

0
215

2

بوچھال کلاں (نامہ نگار )تحریک تحفظ ونہار کارواں مکھیال پہنچ گیا مکھیال والوں کا بھی مجوزہ فیکٹری کے خلاف ایکا کر لیا تفصیل کے مطابق تحریک تحفظ ونہار کارواں دوسرے مرحلے میں مکھیال پہنچ گیا تحریک کو عوام کی بھر پور حمایت مل گئی جہاں چئیرمین یونین کونسل بوچھال کلاں ملک اختر شہباز نے عوام کو مجوزہ سیمنٹ فیکٹری کے نقصانات سے آگاہ کیا ملک اختر شہبازنے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہللہ سے بوچھال کلاں تک بننے والی سڑک وزیر اعکیٰ پنجاب نے سیمنٹ فیکٹری کو تحفہ دیا ہے جو صوبائی وزیر اپنے کھاتے میں ڈال کرکریڈٹ حاصل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری مالکاں ہمارے علاقے کو تباہی کی طرف لانے جو منصوبہ لے کر نکلے ہیں وہ انہیں کسی بھی صورت میں پورا نہیں ہونے دیں گیاس موقع پر وائس چئیر مین یونین کونسل بوچھال کلاں ملک اعجاز حسین نے کہا کہ فیکٹری لگانا معشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ہماری چراہ گاہیں اور ذرعی زمین ختم ہو جائے گی اور صنعت کار فائدہ اٹھائیں گے کو ہم کسی صورت میں نہیں ہونے دیں گے جماعت اسلامی تحصیل کلر کہار کے رہنما ملک طاہر حسین مکھیال سیمنٹ فیکٹری آبادی میں کگا کر جو معاشی دہشت گردی کی جا رہی ہے ہم ان کے نا پاک عزائم کو کسی صورت میں پورا نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹری کے کئے جو جگہ منتخب کی گئی ہے آبادی کے ساتھ اس کے نزدیک بچیوں کا ڈگری کالج بھی ہے جس سے بے پردگی ہو گی منشیات فروش علاقے کا رخ کر لیں گے اور ہمارے امن تباہ ہو جائیں گے نوجوان اس برائی کو روکنے کے لئے میدان میں آکرہر قسم کی قربانی دیں اس عوامی اضتماع میں پہاڑ خان میانی جھامرہ گاہی سردھی بوچھال خورد بولہ اور دیگر علاقوں کت عوام نے بھر پور شرکت کیاور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی صورت میں سیمنٹ فیکٹری آبادی کے نزدیک نہیں لگانے دیں گے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں