تلہ گنگ کی تعمیر و ترقی ہمارا مقصد ہے ہر ممکن معرقف صحافی زائد اعوان۔۔۔

0
434

5

تلہ گنگ (نامہ نگار )کونسلر وارڈنمبر سات اور تلہ گنگ کے معروف صحافی ملک زاہد اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلہ گنگ کی تعمیر وترقی ہی ہمارا مقصد ہے اور ہم تلہ گنگ کی عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور محسن تلہ گنگ چودھری پرویز الہی اور فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر نے ہمیشہ تحصیل تلہ گنگ کی بہتری کاسوچا اورتلہ گنگ کو واقع ہی ماڈل سٹی بنانے کی کوششیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت سٹی ہسپتال تلہ گنگ رمضان المبارک میں متعدد جگہوں پر بجلی کی فراہمی اور اب بلکسر بکھاری کلاں نکہ کہوٹ سگھر اور بلال آباد میں سوئی گیس کی فراہمی کے جاری منصوبے ہیں مگر کچھ لوگ مفت کی واہ واہ کے لیے ہمارا منصوبوں پر اپنے کی تختی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا اب عوام دیکھ چکی ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے حکمران جماعت ن لیگ اور تیس سال سے زائد تلہ گنگ میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سیاست دانوں نے تلہ گنگ کی عوام کوصرف وعدوں کے علاوہ اور کیا دیا اور تلہ گنگ میں کون سے ترقیاتی کام کروائے جبکہ حافظ عمار یاسر نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود تلہ گنگ کی عوام کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی کام کرانے میں کس طرح انتھک محنت کی ہے جو کہ حافظ عمار یاسر کی تحصیل تلہ گنگ کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انشاء اللہ آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ ق کا ہی ہے اس لیے جھوٹے وعدوں کی سیاست کرنے والوں اورتحصیل تلہ گنگ کی عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کو اب کچھ حاصل ہونے والا نہیں

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں