تلہ گنگ کے عوام گرمیوں سے پریشر کم کیلئے چیخ رہے ہیں کوئی شنوائی ۔۔

0
153

4

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر میں گیس پریشر تاحال بحال نہ ہو سکا ،سیاسی قائدین نواحی مواضعات میں گیس فراہمی کا کریڈٹ لینے کیلئے ایک دوسرے کیخلاف خم ٹھوک آمنے سامنے آگئے ،عوامی حلقوں حیران وپریشان ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ دور حکومت میں تلہ گنگ شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری ہے ۔شدید گرمیوں میں بھی تلہ گنگ شہر کی نصف سے زائد آبادی کو سوئی گیس پریشر مسئلہ کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رقم اکھٹی کی اوگیس پریشر مسئلہ کے حل کیلئے محکمہ سے رجوع کیا ۔تاہم وہاں بھی بر سر اقتدار ایک با اثر سیاسی شخصیت نے دباؤ ڈال کر یہ مسئلہ حل کرانے سے روک دیا ۔ جبکہ دوسری جانب تلہ گنگ کے مختلف نواحی مواضعات میں سوئی گیس پائپ لائن پہنچنے پر مقامی سیاسی قائدین کریڈٹ لینے کے چکر میں ایک دوسرے کیخلاف لفاظی جنگ میں مشغول ہیں ۔عوامی حلقوں نے وفاقی محتسب،و دیگر حکام سے تلہ گنگ شہر کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے فوری ازالے اور ملوث سیاسی شخصیات کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں