تلہ گنگ ٹی ایم اے اور اہلکاروں نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔۔۔

0
157

1

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی)ٹی ایم اے اہلکار لمبی تان کر سوگئے ملکوال روڈ پے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر،جراثیم کی موجیں، اہل علاقہ بد بو سے تنگ ،بیماریاں پھیلنے لگیں ،کوئی پرسان حال نہیں ٹی ایم اے اہلکار وں نے جب کامکرنا گناہ سمجھا ہوا ہے تو ان کو تنخواہیں کس بات کی دی جاتی ہیں ہمیں اس عذاب سے نجات دلائی جائے اہل علاقہ کی دہائی۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے اہلکاروں کی غفلت جی وجہ سے ملکوال روڈ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جس کی وجہ سے روڈ پر بد بو اور جراثیم کا راج ہے جبکہ بد بو کی وجہ سے اہل علاقہ اور وہاں سے گزرنے والوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے اور جراثیم کی وجہ سے مختلف قسم کی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں اہل علاقہ کے مطابق ٹی ایم اے کے اہلکار روزانہ کے بنیاد پر گند اور کچرا اٹھانے کے بجائے مہینوں بعد اس طرف کا رخ کرنے کی زحمت گوارہ کرتے ہیں جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی پر سان حال نہیں ٹی ایم اے اہلکاروں نے جب کام کرنا گناہ سمجھا ہوا ہے تو ان کو تنخواہیں کس بات کی دی جاتی ہیں اہل علاقہ ملکوال روڈ نے ٹی ایم او اے سی تلہ گنگ اور دیگر ارباب واختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکوال روڈ پر لگے گندگی ڈھیر فوری اٹھوائے جائیں اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر کچرا صاف کرنے کا پابند کیا جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں