سوئی گیس و دیگر ترقیاتی منصوبے کو کسی صورت میں ہائی جیک پریس کانفرنس ۔۔۔

0
91

2

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی)سابق وزیراعلی پنجاب نائب وزیر اعظم پاکستان چودھری پرویز الہی کے سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبے کسی صورت ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے سردار ہمایوں سنکدر خان اور فخر عباس نمبردار بکھاری کلاں کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سردار ہمایوں سکند خان اور فخر عباس نمبردار بکھاری کلاں نے بلکسر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور نائب وزیر اعظم پاکستان نے اپنے دور میں حلقہ این اے 61ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جن میں گیس کے منصوبے بھی شامل ہیں پریس کانفرنس میں تمام سرکردہ برداریوں کے سربراہان نے شرکت کی اور اس باکا اعادہ کیاکہ چودھری پرویز الہی کے دور میں حلقہ این اے 61کے28 دیہاتوں جن میں بلکیسر بکھاری کلاں لکھوال نکہ کہوٹ سگھر بلال آبادٹہی ملتان خورد شاہ محمدی گلشن سادات اکوال دھرابی وغیرہ شامل ہیں کو گیس گراہمی کے منصوبوں کی منظوری اور باقائدہ فنڈجاری کیے گے اور ان منصوبوں پر کام بھی شروع ہو گیا ہے جس کو رکوانے کے لیے موجودہ حکومت نے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے مگر ان 28دیہاتوں کے سرکردہ افراد نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اعلی عدلیہ سے رجوع کیا جس کی سرپرستی حافظ عمار یاسر نے کی اور اللہ کے فضل و کرم سے کیس حافظ عمار یاسر اور ان کی ٹیم کے حق میں ہو گیا ن لیگ مقدموں میں ناکامی کے بعد اب منصوبے اپنے نام کروانے کے چکر میں ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں