’’بوچھال کلاں‘‘ عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتاملک اسلم سیتھی۔۔۔

0
99

1

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سیاست عوامی خدمت کے مشن سے شروع کی ہے اور اس پر قائم ہیں ہم نے کبھی عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیتھی ہاؤس میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سیمنٹ فیکٹری کی حمایت یا مخالفت نہیں کی اور کچھ لوگ مفت میں سیاست چمکانے کے لئے یہ حربے استعمال کر تہے ہیں انہوں نے للہ بوچھال روڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے پچھلے دور کا ہے جو سرکلاں اور ونہار جت عوام کے درمیان کھچا تانی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا ورنہ یہ منصوبہ کب سے مکمل ہو شکا ہوتا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ تحفہ سیمنٹ فیکٹریوں کو نہیں علاقہ ونہار کے عوام کو دیا ہے جسے کچھ کوگ روکنے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جھوٹ کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے یہ ہمارا یقین ہے انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے مفاد میں کوئی بات ہوئی ہم ہر قیمت پر عوام کا ہی ساتھ دیں گے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں