’’تلہ گنگ‘‘گردونواح میں شدید بارش ہر طرف جل تھل کئی مقامات ۔۔۔

0
73

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ اور گردونواح میں شدید بارشوں نے ہر طرف جل تھل کر دیا،کئی مقامات پر دیواریں گرنے کی اطلاعات،نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کھڑا ہونے سے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کے نتیجہ میں تلہ گنگ اور گردونواح میں ہر طرف جل تھل کر دیا ہے ۔تلہ گنگ کے کئی علاقوں میں کچی پکی دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان میں ہوا ۔ نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ بارشوں کے باعث مکانوں کی چھتیں ٹپ ٹپ کرنے لگیں ۔اور پولی تھین کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو گیا ۔جس کے باعث دکانداروں نے پولی تھین کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں