’’تلہ گنگ ‘‘احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے۔۔۔

0
79

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) کانگو وائر س متاثرہ جانور کے ذریعے انسانوں میں پھیلاتا ہے ، احتیاط سے بچاؤ ممکن ہے ، اس حوالے سے ضلع چکوال میں ای ڈی او ہیلتھ چکوال اور ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی چکوال ڈاکٹر اکرام الحق کی ہدایت پر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیساتھ مل کر آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ آگاہی مہم کے دوران مویشی پال حضرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ جانوروں پر لگے چیچڑوں کو ہاتھوں سے مت اتاریں ، سپرے کیساتھ ساتھ تھانوں کی صفائی میں احتیاط سے کام لیں جبکہ جانوروں کو خوراک دیتے وقت انتہائی احتیاط کریں جبکہ زخمی جانوروں کا خود سے علاج کرنے کے باوجود وٹرنری ڈاکٹروں سے علاج کرائیں ۔ کانگو وائرس سے بچاؤ احتیا ط سے ممکن ہے لہذا بچوں کو جانوروں سے دو ر رکھیں ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں