تھانہ صدر میں موبائل فون کی ناقص سروس پی ٹی سی ایل نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات۔۔۔

0
144

4تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر تلہ گنگ میں موبا ئل فون کی ناقص سروس اورپی ٹی ایل لائن موجود نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ۔ تھانہ صدر تلہ گنگ اراضی سنٹر کے پاس شفٹ ہونے کے بعد سے اب تک تھانے کے ایریا میں موبائل فون کی سروس سگنل کم آنے کی وجہ سے سہی سے کام نہیں کر رہی جبکہ تاحال تھانے کا پی ٹی سی ایل نمبر بھی بحال نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام کو اکثر تھانہ میں رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بھی پولیس کو فوری اطلاع دینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ صدر تلہ گنگ کے ایریا میں موبائل سروس بہتر کرنے کی ھدایت اور تھانہ کا پی ٹی سی ایل نمبر بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں