علاقہ ونہار میں سیمنٹ فیکٹریوں پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے صوبائی وزیر۔۔۔

0
99

3

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ علاقہ ونہار میں سیمنٹ فیکٹریوں پر سیاست چمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر علاقہ کے عوام فیکٹری کے مخالف ہوئے تو فیکٹری کسی صورت پر بھی بننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کا عوامی وفدمیرے پاس آئے جو ابھی تک نہیں آیا مجھے اپنے تحفظات بتائے اگر عوام کی اکثریت فیکٹری کے مخالف ہوئی تو یہاں فیکٹری نہیں بننے دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام ہی میری طاقت ہیں اور میں عوام کی مخالفت کیسے کر سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ میرے سابقہ دور میں للہ نوچھال روڈ کا منصوبہ منظور ہوا تھا اس وقت سیمنٹ فیکٹری کہاں بن رہی تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں تحفہ دیا یہ سڑک صرف اس لئے دیر کا شکار ہوئی کہ کچھ لوگ یہ سڑک مکھیال گاہی کی طرف بنوانے کے خواہش مند تھے اور کچھ لوگ یہ سڑک بوچھال کی جانب سے بنواچاہتے تھے اب جب عوام متفق ہیں کہ یہ منصوبہ مکمل ہو نا چاہیے تو اس پر کام ہونے جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ منصوبہ ہے اس کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے جائیں بلکہ اسے مکمل ہونے دیا جائے اس سے علاقہ بھر کے عوام کو بے شمار فوائد ہونگے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم ایہلیان خیرپور کے لئے جلد بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے گذشتہ روز ملک سرسہ خان کی طرف سے اہلیان خیرپور کو میٹنگ کے لئے بلایا گیا جس میں ہلیان خیرپور نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کا مورخہ7اگست کو خیرپور کا دورہ متوقع ہے جس میں ہم ان سے ترقیاتی کاموں کا کہیں گے اس سلسلے میں آپ لوگوں کی تجاویز بہت اہمیت کی حامل ہیں اس موقع پر اہلیان نے گاؤں کے لئے مختلف منصوبے شروع کرنے کی تجاویز پیش کیں اس موقع پر عمائدین نے ملک سرسہ کان کی کاوش کو سراہاملک تنویر اسلم پوری یونین کے لئے بڑے منصوبوں کا اعلان کریں گے ملک فیروز اعوان تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک فیروز اعوان نے کہا کہ ہر دلعزیز مسلم لیگی لیڈر ملک تنویر اسلم جو کہ اہلیان خیرپور کے لئے بڑے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کریں گے اس سلسے میں اہلیان خیرپور خصوصی تعاون کریں اور اجتماعی کاموں کے لئے اکھٹے ہوں تاکہ صوبائی وزیر خیرپور کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں۔اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں