تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال روڈ تلہ گنگ خستہ حالی کا شکار ۔۔۔

0
124

1

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ تلہ گنگ خستہ حالی کا شکار ، روڈ میں جگہ جگہ گڑھے ،ہسپتال آنے جانے والے مریضوں کو مشکلات سامنا ، ایمر جنسی کی صورت میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ، حکام بالا توجہ دیں شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ تلہ گنگ خستہ حالی کا شکار ہے اور روڈ پرجگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں جس کی وجہ سے اکثرہسپتال آنے جانے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا اور کسی بھی وقت ایمر جنسی کی صورت میں روڈ خراب ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے اس طرف سے آ نکھیں بند کر رکھی ہیں اہل علاقہ اور شہریوں نے حکام بالا سے اس طرف توجہ دے کر روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں کی مشکلات میں کچھ تو کمی کی جا سکے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں