تلہ گنگ امیر پنجاب ڈاکٹری قاری عتیق الرحمن نے محمد خالد قاضی کو ضلعی ناظم ۔۔۔

0
127

4

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)امیر پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے ضلع چکوال میں رکنیت سازی کا اعلان کرتے ہوئے محمد خالد قاضی کو ضلعی ناظم انتخاب مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے ضلعی اراکین کی ہاہمی مشاورت سے ضلعی امیر مولانا عطاء الرحمن قاسمی ،اور ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدیر کی ضلعی عاملہ تحلیل کرتے ہوئے ضلع چکوال میں دوبارہ رکنیت سازی کا اعلان کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے جنرل کونسلر محمد خالد قاضی کوجے یو آئی ضلع چکوال کا ناظم انتخاب مقرر کردیا ۔جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب چوہدری عبدالجبار کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر میں ہونے والی گزشتہ رکنیت سازی میں ضلع چکوال میں دستوری تقاضوں کے مطابق رکنیت سازی نہیں ہوسکی تھی جس پر صوبائی جماعت نے اپنے اختیار ات کا استعمال کرتے ہوئے ضلعی امیر وجنرل سیکرٹری کا انتخاب کیا تھا ۔جس پر ضلعی عاملہ نے اب تک بھرپور جماعتی کام کیا اور ضلع بھر میں جماعت کو فعال کیا اب ضلع چکوال میں جمعیت علماء اسلام بھرپور انداز میں فعال ہے لہذا اب دستوری تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے دوبارہ رکن سازی کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ ضلعی جماعت اپنے مجلس عمومی تشکیل دے کر عیدالالضحیٰ تک رکنیت سازی مکمل کرکے اپنے نئے امیر اور جنرل سیکرٹری کا انتخاب کرے۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام تلہ گنگ کے زیر اہتمام ’’ضلعی کنونشن ‘‘میں قاری سلطان محمد،مولانا مقصود احمد،قاری الطاف الرحمن،قاری خبیب احمد ،مولانا عزیز الرحمن عثمانی ،مولانا شفیق الرحمن عثمانی،ملک شجاعت دھولر،میاں ضیاء الرحمن، الحاج میاں عبدالقیوم،حاجی عبدالرؤف ،حاجی ملک عبدالکریم،مولانا خالد فاروق ،مفتی توقیر احمد ،قاری فضل محمود ،مولانا حبیب اللہ ، مولاناعبدالسلام نقشبندی ،مولانا عبدالمنان نقشبندی ،صاحبزادہ عمرفاروق نقشبندی،حاجی محمد حنیف حاجی ملک مرسلین،قاری عبدالقدوس ،مولانا عمرعثمانی ،قاری محمدیوسف سمیت ضلع بھر سے علماء اکرام اور کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں