’’تلہ گنگ ‘‘جمعیت علماء اسلام کا’’ضلعی کنونشن ‘‘ ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان کی شرکت۔۔۔

0
154

3

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کا’’ضلعی کنونشن ‘‘ ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان کی شرکت ،جمعیت علماء اسلام دین کی سربلندی کو اپنا مشن اورملک کی بقا وسلامتی کو فرض اولین سمجھتی ہے۔جمعیت علماء اسلام کاصدسالہ عالمی اجتماع ملک میں قرآن وسنت کی بنیادپرحقیقی تبدیلی کی نوید ہوگا ۔قائد پنجاب ڈاکٹر عتیق الرحمن کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام تلہ گنگ کے زیر اہتمام ’’ضلعی کنونشن ‘‘ جامع مسجد تریڑاں والی تلہ گنگ میں منعقد ہوا جس میں جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے امیرڈاکٹر قاری عتیق الرحمن صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزقاری محمد ابراہیم،چوہدری عبدالجبار،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تلہ گنگ کے امیرمولانا عبیدالرحمن انور،قاری نور محمد،مولانا محمد شعیب ،ملک حاجی باز خان،مولانا عبدالشکور نقشبندی،قاری زبیراحمد ،حافظ محمد ادریس ،سابق ضلعی امیر مولانا عطاء الرحمن قاسمی،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالقدیر ،شیخ محمد افضل ،مولانا محمد حنیف صابر،حافظ حسین احمداور ضلع بھر سے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔ کنونشن سے خطاب میں قائدین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک کی واحد جماعت ہے جو مذہبی حلقوں کی نمائندہ ہے اور پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ سے باہر اسلامی تشخص کو ابھارنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمعیت علماء اسلام اور مدارس دینیہ نہ ہوتے تو آج داڑھی اور پگڑی ہمارے جسم پرنہ ہوتی۔ جمعیت علمائے اسلام نے تنہا پارلیمینٹ میں دینی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام اور اسلامی آئین کی پاسداری کا حق ادا کیا ظلم اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو جے یوآئی کا ساتھ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں جمعیت علماء اسلام وقت کی ضرورت ہے۔عوام کے پاس جے یوآئی کا ساتھ دینے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں علماء کے علاوہ کسی بھی سیاسی کا ہاتھ رشوت سے سلامت نہیں۔مقررین نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں