تلہ گنگ دو اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے29کڑوڑ 22لاکھ61ہزار کا فنڈ۔۔۔

0
62

2

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ کے دو اہم منصوبوں کی تکمیل کیلئے 29کروڑ22 لاکھ 61 ہزار کے فنڈز جاری کرکے محکمہ پراونشل ہائی وے سرکل راولپنڈی نے ٹینڈر جاری کردئیے ہیں ان منصوبوں میں جھاٹلہ تا تھوہا محرم خان روڈ گیارہ کلومیٹر کیلئے10 کروڑ60لاکھ 15 ہزار جبکہ تلہ گنگ بائی پاس روڈ سے چکوال راولپنڈی روڈ تا تلہ گنگ کلرکہار روڈ 4.15کلومیٹر (جس کو رنگ روڈ کلرکہار روڈ تا پرانا راولپنڈی روڈ ) کا نام دیا گیا ہے کیلئے 18 کروڑ62 لاکھ 46 ہزار روپے کے فنڈز شامل ہیں ۔ اہلیان یونین کونسل تھوہا محرم خان ، نے جھاٹلہ تھوہا روڈ کیلئے رقم ریلز کرانے پر ملک شہر یار اعوان جبکہ رنگ روڈ کیلئے رقم ریلز کرانے پر معاون خصوصی ملک سلیم اقبال کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں