ن لیگ اقتدار میں مزے ہی لیتی رہی عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ق لیگ کے رہنما حاجی عمر حبیب۔۔۔

0
185

1

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی )پاکستان مسلم لیگ ق تلہ گنگ کے سرکردہ رہنماحاجی عمر حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کے لیے کچھ نہیں کیاجبکہ تیس سال سے زائد عرصہ تلہ گنگ پر قابض رہنے ولے ملک سلیم اقبال نے ہی تلہ گنگ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس سب کے باوجود آج بھی وہ دوسروں کے کاموں پر اپنے نام کی تختی دیکھنا چاہتے ہیں سوال کرنے والوں کو شرم آنی چاہے کے فصلی بٹیروں کا کردار کس نے ادا کیا اور صرف الیکشن کے دنوں میں عوام کو نظر آنے والے سلیم اقبال اور آپ کی ٹیم نے آج تک سوائے لولی پوپ جھوٹے وعدوں مایوسی اور بربادی کے تلہ گنگ عوام کو دیا ہی کیا ہے جبکہ عوام کی خدمت اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے نیک نیتی اورعوام کے ساتھ مخلص ہونے کی ضرورت ہوتی ہے جس کا ثبوت چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر نے تلہ گنگ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرا کے دیا ہے اور بلکسر بکھاری کلاں نکہ کہوٹ ٹہی سگھر اور بلال آباد میں جاری گیس فراہمی کے منصوبے بھی حافظ عمار یاسر کی کوششوں کا نتیجہ ہیں جبکہ ملک سلیم اقبال تختی مافیاء صرف ق لیگ اور حافظ عمار یاسر کی کارکردگی سے خائف ہو کر اپنے نام کی تختی نہ لگنے پر تلملارہے ہیں واقع ہی اب میڈیا کا دور ہے اس لیے اب آپ کی رام کہانی سننے والا کوئی نہیں عوام جانتی ہے کہ ق لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور حافظ عمار یاسر نے ہمیشہ تلہ گنگ کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار اداکیا ہے اس لیے آئندہ دور انشاء اللہ ق لیگ کا ہی ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں