وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام چکوال کی چار تحصیلوں میں ریسکیو 1122قیام کی منظور کے فنڈ جاری ۔۔۔

0
125

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت ضلع چکوال کی چار تحصیلوں کیلئے ریسکیو1122کے قیام کی منظوری ، فنڈز جاری ، ٹینڈر بھی طلب کر لئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاوہ اور تحصیل تلہ گنگ میں ریسکیو1122 کے قیام کیلئے سابق چیئرمین پیمرا ملک مشتاق اعوان اور ملک شہر یار اعوان ایک عرصہ سے متحرک تھے ، گزشتہ دنوں محکمہ سرکل ہائی وے راولپنڈی ڈویژن ، اورپراونشل بلڈنگ ڈویژن جہلم نے چاروں تحصیلوں میں منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے ہیں ، لاوہ میں ریسکیو 1122 کا قیام فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے سامنے برلب سڑک ہوگا جس کیلئے 1 کروڑ 69 لاکھ گیارہ ہزار روپے جبکہ تحصیل تلہ گنگ میں ریسکیو1122کی بلڈنگ کی تعمیر اکوال کے قریب احسان پٹرول پمپ کے سامنے برلب سڑک تعمیر ہوگی جس کیلئے 1 کروڑ55 لاکھ 92 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں اسی طرح کلرکہار اور چوآسیدن شاہ بھی ریسکیو1122کے قیام کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں۔ ملک شہر یار اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر سال 2015 میں درجنوں حادثات میں تقریبا65افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے اسی حوالے دونوں ریسکیو1122کو مین روڈ برلب سڑک بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب ، ملک شہر یار اعوان ، ملک مشتاق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں