پچنند واپڈا کی کارستانیوں پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پر امن احتجاج۔۔۔

0
133

6

پچنند(ضیاء قادری سے)پچنند،آئے روز بجلی کی بوسیدہ تاریں ٹوٹنے شہریوں کو شدید جان خطرات لاحق،عوام کاشدید احتجاج، روڈ بلاک کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق پچنند کے محلہ ریتلیاں میں بوسیدہ بجلی کی مین تاریں اوور لوڈ ہوکر سڑک اور لوگوں کے گھروں پر ٹوٹ کر گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ بجلی کی ہائی وولیٹیج تاروں کو تبدیل نہ کرنے پر شہریوں نے واپڈا کے خلاف پرامن احتجاج کرتے ہوئے پچنند روڈ بلاک کردیا اور واپڈا کی عدم توجہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔کاروباری حلقوں سمیت اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ بوسیدہ بجلی کی تاریں اہلیان محلہ سمیت روڈ سے گزرنے والے افراد کے سروں پر موت بن کر منڈلانے لگی ہیں جس پرکئی بار واپڈا حکام کی توجہ دلائی گئی لیکن واپڈا حکام نے اس اہم ترین مسئلے کے حل کے لیئے کوئی توجہ نہ دی جبکہ عوامی نمائندے بھی لاتعلقی کا اظہارکرنے لگے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر واپڈا نے عوام کے ساتھ ناروسلوک قائم رکھا تو ختم نبوت چوک(ترحدہ) پر دھرنا دیں گے۔ شہریوں نے واپڈا کے اعلیٰ افسران سے پچنند محلہ ریتلیاں میں بوسیدہ بجلی کی تاروں کو ہٹا کر نئی تاریں ہنگامی بنیادوں پر کھمبوں کے ساتھ نصب کرنے کا پرزور مطالبہ کردیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں