کوٹگلہ تا ڈہوک محمد گل سڑک کھنڈرات میں تبدیل عوام پریشان آمدو رفت میں مشکلات۔۔۔

0
114

5

پچنند(بیورو چیف)کوٹگلہ تا ڈھوک محمد گل سڑک پختہ نہ ہونے سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق کوٹگلہ تا ڈھوک محمد گل سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔چند مقامات سے سے سڑک بالکل غائب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بارش کا پانی کئی کئی روز تک کھڑا رہنا معمول بن چکاہے ۔سڑک پر پانی کھڑا رہنے سے علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ڈھوک محمد گل پر چند مقامات سے سڑک کو پختہ کیا جا چکا ہے لیکن بیشتر جگہ تاحال گزرنے کے قابل نہیں ہے۔ندی نالوں کا پانی گزرنے کی وجہ سے زمینی کٹاؤ میں آمدورفت متاثر ہونے لگی ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں