تلہ گنگ، میت پردرجن کے قریب ملزمان کے ساتھ ملکر لاٹھیاں بر سا دیں۔۔

0
315

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میں شہر میں ایک انسانیت سوز واقعہ میں ساٹھ ہزار روپے کے مقروض شخص کی میت پر قرض خواہ نے درجن کے قریب ملزمان کے ساتھ ملکر لاٹھیاں بر سا دیں ،جنازہ لے جاتے ہوئے بھی ملزمان کے تابڑ توڑ حملے،لواحقین غم سے نڈھال۔تفصیلات کے مطابق محمد شفیق کلیم ولد محمد صدیق کلیم نرگھی حال نزد مسجد اللہ والی سلطان روڈ تلہ گنگ نے تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ میرے والد گزشتہ روز فوت ہوئے گئے۔میت کوغسل دینے سے تھوڑی دیر قبل ملزمان فیصل غلام ،قیصر غلام ،بلال غلام ،تصدق دودیال ،یاسر ،عمران ،ابو بکر ،ہمراہ بندرہ بیس لوگ لاٹھیاں لیکر ہمارے گھر داخل ہوئے اور میت پر لاٹھیاں برسانا شروع کر دیں ۔جس پر ہم نے مزاحمت کی ۔اور ملزمان کو بمشکل گھر سے باہر نکالا ۔تاہم جب ہم میت لیکر جنازہ گاہ کی جانب بڑھے تو راستہ میں ملزمان نے پھر ہمیں تنگ کر نا شروع کر دیا ۔وجہ تنازعہ میرے والد نے ملزمان کے ساٹھ ہزار پانچ سو روپے قرض دینا تھا۔پولیس نے مذکورہ واقعہ پر انکوائری کا آغاز کر دیا۔تاہم ابھی تک ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں