تلہ گنگ کے عوام کے مسائل ہر ممکن طور پرحل کرنے کی کوشش کریں ،زاہد اقبال

0
173

4

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)کونسلر وارڈنمبر سات اور تلہ گنگ کے معروف صحافی ملک زاہد اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلہ گنگ کی تعمیر وترقی ہی ہمارا مقصد ہے اور ہم تلہ گنگ کی عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور محسن تلہ گنگ چودھری پرویز الہی اورفرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر نے ہمیشہ تحصیل تلہ گنگ کی بہتری کاسوچا اورتلہ گنگ کو واقع ہی ماڈل سٹی بنانے کی کوششیں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت سٹی ہسپتال تلہ گنگ رمضان المبارک میں متعدد جگہوں پر بجلی کی فراہمی اور اب بلکسر بکھاری کلاں نکہ کہوٹ سگھر اور بلال آباد میں سوئی گیس کی فراہمی کے جاری منصوبے ہیں مگر کچھ لوگ مفت کی واہ واہ کے لیے ہمارا منصوبوں پر اپنے کی تختی دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہو گا اب عوام دیکھ چکی ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے حکمران جماعت ن لیگ اور تیس سال سے زائد تلہ گنگ میں اقتدار کے مزے لوٹنے والے سیاست دانوں نے تلہ گنگ کی عوام کوصرف وعدوں پر ٹرخایا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں