لاوہ کے علاقہ ڈھرنال میں نوجوان قتل مقدمہ درج تفتیش شروع۔۔

0
166

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تھانہ لاوہ کے علاقہ ڈھرنال میں ملزمان نے فائرنگ کر کے تیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ۔مدعی امیر باز ولد سلطان محمود ساکن ڈھرنال نے پولیس تھانہ لاوہ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھتیجا عاشق حسین ولد شیر باز اپنے گھر سے باہر گلی میں موجود تھا کہ ملزمان محمد اقبال ،ظہیر خان ،ظفر خان ،علی خان وغیرہ نے باہم صلاح و مشورہ ہو کر تیس بور پسٹل سے فائرنگ کر کے اُس کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ302/34/109ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں