لاوہ کے ہونہار طالبہ نرگس گل کو سابق نائب وزیراعظم کی طرف سے پچاس ہزار کا گلدستہ۔۔

0
193

1تلہ گنگ(ضیاء قادری سے)ہونہار طلبہ نرگس گل کو چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے پچاس ہزار روپے اور گلدستہ پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق چکوال کی ہونہار طلبہ نرگس گل نے میٹرک کے امتحانات میں 1100میں سے 1004نمبر لے کر چکوال میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فزند تلہ گنگ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر نے جھگی میں رہائش پذیر خانہ بدوش خاندان سے تعلق رکھنے والی ہونہار طلبہ نرگس گل کو چکوال میں اس کی جھگی میں پہنچ کر سابق وزیر اعظم پاکستان چودھری پروزیز الٰہی کی طرف سے پچاس ہزار روپے نقد اور بچی کے مستقبل میں تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔حافظ عمار یاسر نے چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے بھیجا گیا خصوصی پھولوں کا گلدستہ بھی ہونہار طلبہ نرگس گل کو پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بچی کے غریب والدین نے مسلم لیگ ق مرکزی رہنما فرزند تلہ گنگ حافظ عمار یاسر سمیت سابق وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی نے محدود وسائل میں پرورش پا کر لالٹین کی روشنی میں راتوں کو جاگ جاگ کر امتحان کی تیاری کی اور آج محنت اور لگن سمیت سکول اساتذہ کی کاوشوں سے چکوال میں امتیازی نمبر حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا۔حافظ عمار یاسر کے ساتھ حافظ عمر حبیب دیگر ساتھیوں سمیت سینئر صحافی بھی ان کے ہمراہ چکوال میں نرگس گل کی جھونپڑی میں وفد کے ساتھ شامل تھے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں