’’تلہ گنگ‘‘محلہ مسجد گلشن دیدار مصطفی اور ڈھوک گنگ کی بجلی مسلم ق حاجی عمر حبیب کوششوں سے 20گھنٹے ۔۔

0
209

1

تلہ گنگ (اکرم نور چکڑالوی ) تلہ گنگ محلہ مسجد گلشن دیدار مصطفی اور ڈھوک گنگ کی بجلی پاکستان مسلم ق کے رہنما حاجی عمر حبیب اور کونسلر وارڈ نمبر آٹھ صوبیدار نذر حسین کی کوششوں سے 20گھنٹے بعد بحال اہل محلہ کا خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے محلہ مسجد گلشن دیدار مصطفی اور ڈھوک گنگ کو گزشتہ رات ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تھی اور واپڈا کے مقامی حکام کے مطابق بجلی کی فراہمی دو روز تک ممکن ہو سکے گی جبکہ پاکستان مسلم ق تلہ گنگ کے سرکردہ رہنما حاجی عمر حبیب اور کونسلر وارڈ نمبر آٹھ تلہ گنگ صوبیدار نذر حسین نے خصوصی کوشش کرتے ہوئے20گھنٹے بعد ہی واپڈاحکام سے بجلی بحال کرا دی جس پر اہل محلہ ملک محمد امین، چودھری محمد رمضان ،حاجی محمد اقبال، توقیر عباس زرگر،ملک لیاقت اعوان صلاح الدین چکڑالوی اور غلام حبیب چکڑالوی سمیت دیگر نے حاجی عمر حبیب اور صوبیدار نذر حسین کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں