لاوہ سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں بارشوں کی نظر ہو گئیں آمدو رفت متاثر گلی سڑکیں بھی ۔۔۔

0
104

1

لاوہ(ضیاء قادری سے)لاوہ(نامہ نگار)لاوہ سمیت دیگرعلاقوں کی سڑکیں بارش کے پانی میں بہہ گئیں، آمدورفت متاثر، تفصیلات کے مطابق لاوہ سمیت دیگر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں مکمل طور پر تباہ حالی کا شکار ہوچکی ہیں۔لاوہ، کوٹ گلہ، ڈھرنال، پچنند سمیت دیگر علاقوں میں آمدورفت کی بدترین صورتحال سے شہری دوچار ہوچکے ہیں۔لاوہ کی مضافاتی آبادیوں میں کئی عرصہ سے سڑکیں اعلیٰ سیاسی شخصیات کی عدم دلچسپی کا شکار ہیں۔ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گندے بارشی پانی سے آلودہ گلیوں اور نالیوں کی وجہ سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔لاوہ سے ناڑا روڈ مکمل طور پر پانی میں بہہ جانے سے شہریوں کو بدترین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ سمیت اس کے دیگروں شہروں کی سڑکوں کو مرمت کرنے کے لیئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں