وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں نے آج تک ملک اسد کوٹگلہ کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔

0
195

2

تلہ گنگ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق ضلع چکوال کے صدر ملک اسد محمود کوٹگلہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ بار ایم پی اے اور سات بار مختلف وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں نے آج تک تلہ گنگ اور لاوہ کی عوام کو جھوٹے وعدوں لارے لپوں کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں دیا جبکہ یہی لوگ ہی تلہ گنگ اور لاوہ کی تباہ حالی کے ذمہ دار ہیں چھ بار ایم پی اے رہنے اور مختلف وزارتوں میں رہنے کے باوجود عوام کے لیے کچھ نہ کرنے والے آج کس منہ سے عوام کی خدمت کا دعوی کر رہے ہیں حالانکہ تحصیل تلہ گنگاور لاوہ کی حالت عوام کے سامنے ہے اگر یہ لوگ تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے اور صرف دوسروں کے کام پہ اپنے نام کی تختی لگانے کے بجائے واقع ہی تحصیل تلہ گنگ اور لاوہ کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرتے تو تلہ گنگ اور لاوہ کب کے ماڈل سٹی بن چکے ہوتے مگر افسوس ہمیشہ عوام کے بجائے اپنے گھر کا سوچا گیا ملک سلیم اقبال کی وکالت کرنے والے خود آج تک خود اپنے گاؤں میں گیس فراہم نہ کروا سکے جبکہ ملک سلیم اقبال کے سائیکل سے مہنگی مہنگی گاڑیوں تک کا سفر کس طریقے سے عوام کے پیسے پہ کیا یہ بات تلہ گنگ کی عوام بخوبی جانتی ہے اور اب انشاء اللہ آپ کے احتساب کا دن دور نہیں مزید کہا کہ چودھری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر تلہ گنگ کے محسن ہیں جنہوں نے ہمیشہ تلہ گنگ کی عوام کی خدمت کی ہے جس کا منہ بولتا ثبوت سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے اکثر گاؤں میں بجلی کی فراہمی اور بلکسر بکھاری کلاں نکہ کہوٹ ٹہی سگھر اور بلال آباد میں جاری گیس کے منصوبے ہیں عوام جانتی ہے کے تلہ گنگ کے حقیقی محسن و خادم کون ہیں اس لیے گلی اور نالیوں کی سیاست کرنے والوں کو اب انشاء اللہ شکست کا ہی سامنا کرنا پڑے گا

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں