تلہ گنگ بیس کڑوڑ سے زائد بجٹ منظور لاوہ کے عوام کا کیا قصور ۔۔۔

0
122

2

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن تلہ گنگ کا بیس کروڑ سے زائد کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔دوسری جانب ضلع کونسل ومیونسپل کمیٹی لاوہ کے بجٹ میں تاخیر ، دیہی علاقے ترقیاتی منصوبوں سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتوں کے حوالے بے یقینی کی صورتحال کے باعث تاحال بجٹ نہ بن سکے جس کے باعث یونین کونسل سطح کے دیہی علاقے ترقیاتی منصوبوں سے محروم ہیں ، پچھلے سال بھی بجٹ بروقت نہ بن سکا تھا اس بار بھی بجٹ کے متعلق ابہام موجود ہے کیونکہ اکتوبر میں اکثر مقامی حکومتیں کام شروع کردیں گی تو تلہ گنگ میونسپل کمیٹی شہر تک محدود ہو جائے گی ، جبکہ یونین کونسلوں کو ضلع کی جانب سے ہی بجٹ ملے گا ، تاحال غیر یقینی صورتحال کے باعث ایک بار پھر دیہی علاقے ترقی سے محروم نظر آتے ہیں ، جبکہ ای ڈی او سسٹم بھی چلتا نظر آرہا ہے ، اور ذرائع کے مطابق مقامی حکومتوں کا نظام آدھا تیتر آدھا بیٹر کی مانند ہوگا ، پرانا نظام بھی بحال ہوگا جبکہ نئے نظام کے تحت بھی ادارے کام کر یں گے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں