’’تلہ گنگ ‘‘تحصیل ہیڈ کواٹر روڈ خستہ حالی کا شکار انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لیں ۔۔۔

0
134

3

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ تلہ گنگ خستہ حالی کا شکار ہے اور روڈ پرجگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں جس کی وجہ سے اکثرہسپتال آنے جانے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا اور کسی بھی وقت ایمر جنسی کی صورت میں روڈ خراب ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ نے اس طرف سے آ نکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا جا رہا ہے گھڑوں میں بارشوں کا پانی کھڑا ہو جاتا ہے جو کہ بدبو دار ہو جاتا ہے اور بد بو دار پانی سے قریب وجوار کے گھرانوں کو شدید مشکلات سے دو چار ہیں اور ان گھڑوں کی وجہ سے رکشہ اور دیگر قیمتی گاڑیوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے روڈ خراب ہونے کی وجہ سے رکشہ والے بھی منہ مانگے دام وصول کر لیتے ہیں جس سے مریضوں کو انتہائی مشکلات کا سامنہ کے علاوہ اس مہنگائی میں منہ مانگے کرائیے دینے پڑتے ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ کے علاوہ مقامی قیادت اور لیڈروں نے بھی منہ پھیر لیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کو فوری طور پر ریئرنگ کیا جائے تاکہ مشکلات میں کمی واقع ہو ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں