لاوہ کے دندہ شاہ بلاول کے عوام کی قسمت جاگ اٹھی سردار ممتاز ٹمن کی طرف سے ۔۔۔

0
264

3دندہ شا ہ بلاول (حفیظ اﷲ ملک) سیاسی و سماجی رہنما ملک قطب خان کی درخواست پر ایم این اے سردارممتاز ٹمن نے اہلیان دندہ شاہ بلاول کو پچاس لاکھ کی گرانٹ دے دی، مذکورہ گرانٹ سے بجلی کی نئی تنصیب اور سابقہ پول بڑھائے جائیں گے، سید باقرحسین شاہ، چیئرمین یوسی کوٹ قاضی سید محمود علی شاہ ، ملک اﷲ یارخان و اہلیان دندہ کا ملک قطب خان اور ایم این اے سرادار ممتاز ٹمن کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی رہنما سید باقرحسین شاہ نے خبریں کو بتایا کہ ملک قطب خان کی درخواست پر ایم این اے سردار ممتاز ٹمن نے دندہ شاہ بلاول شہر کی بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کردی ہے جس سے بقدر ضرورت بجلی کی نئی تنصیب اور قبل ازیں نصب شدہ بجلی کے پول بڑھائے جائیں گے اوربجلی کی دیگر ضروریات بھی پوری کی جائیں گی۔قبل ازیں سردار ممتاز ٹمن نے پچیس لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی تھی جس سے شہر بھر کی گلیاں پختہ کی گئی ہیں۔مذکورہ گرانٹ کی فراہمی پر چیئرمین یوسی کوٹ قاضی سید محمودعلی شاہ، سید باقرحسین شاہ ، ملک اﷲ یارخان و اہلیان دند ہ شاہ بلاول نے ایم این اے سردار ممتازٹمن اور ملک قطب خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں