تحصیل لاوہ مسائل کی زد میں اسسٹنٹ کمشنر کی تا حال سیٹ انتظار میں ۔۔۔

0
286

1

دندہ شا ہ بلاول (حفیظ اﷲ ملک)تحصیل لاوہ مسائل کی دلدل میں پھنس چکی،اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ تا حال خالی،عوام ذلیل و خوار، شہر کی صفائی کی صورتحال ناقص، گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں۔نائب تحصیلدار کے علاوہ تحصیل بھرکے تمام دفاتر میں ” ہو” کا منظر۔ ڈی سی او چکوال، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ممبران اسمبلی سے نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل لاوہ کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر جیسا اہم انتظامی عہدہ کئی ماہ سے خالی ہے علاوہ ازیں صحت و پانی جیسی بنیادی چیزیں عوام کی دسترس میں نہ ہیں جس سے علاقہ بھر میں مایوسی کا سماں ہے۔تحصیل بھر کے دفاتر میں افسران کی عدم موجودگی میں رونقیں نہیں ہیں جس سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔لاوہ شہر کی گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے اورگلیوں میں ٹریفک کا بدترین نظام ہے۔اہلیان لاوہ نے ڈی سی او چکوال، ممبران اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل لاوہ پر توجہ دی جائے اور تمام بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں