ق لیگ کے رہنما حافظ عمار یاسر اور سردار ممتاز ٹمن کے درمیاں سیاست پر تبادلہ خیال۔۔۔

0
222

2

اسلام آباد(شہزاد احمد ملک )ضلع میونسپل اور یونین کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجی فہرستوں کی تیاری کا عمل شروع امید وار وں کو بھی دوڑیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی تلہ گنگ اور لاوہ میں مسلم لیگ ق کو اکثریت پہلے سے حاصل ہے خواتین ،کسان ،یوتھ اور اقلیتی کونسلر کی زیادہ نشستین ان کو ملیں گی مسلم لیگ ن کو بھی حصہ بقدر جثہ ملے گا جس کیلئے شہر ایک بار پھر خواہشمندوں نے رابطے تیز کر دیئے ہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے یونین کونسل کی سطح پر مخصوص نشستوں کیلئے امیدوار وں کا تعین مقامی قیادت ہی کرے گی جبکہ میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کا تعین صوبائی قیادت کریگی وقت کم ،مقابلہ ٹف بلامقابلہ ہونے والے امید وار بھی دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے مسلم لیگ ن میں اختلافات اور ممتاز ٹمن حافظ عمار یاسر کی ٹمن میں ملاقات کے بعد سیاسی سر گرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں حافظ عمار یاسر نے ٹمن میں ممتاز ٹمن سے ملاقات کی اور ایئر مارشل نور خان کے مرحوم اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی اور سیاست پر بھی تبادلہ خیال ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں