تلہ گنگ میانوالی روڈ ٹریفک حادثہ ماں بیٹا جابحق بچہ شدیدزخمی پنڈی ریفر۔۔۔

0
293

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پر موضع سگھر کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماں ،بیٹا جاں بحق،بچہ شدید زخمی،راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق محسن ولد شیر افضل ساکن ہاوسنگ کالونی نیو لاری اڈہ تلہ گنگ اپنی والدہ گلزار بیگم اور ایک سالہ ماموں زاد صدام حسین ولد محمد اسلام کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بھگٹال سے تلہ گنگ آرہے تھے کہ موضع سگھر کے قریب مخالف سمت سے آنے والی کار جس کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میانوالی جیل طاہر سلیم چلا رہا تھا نے اُنہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محسن اور اُس کی والدہ گلزار بیگم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک سالہ صدام شدید زخمی ہو گیا جس کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔حادثہ کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میانوالی جیل طاہر سلیم نے کار بھگا لی جس کو لاوہ پولیس نے دندہ شاہ بلاول کے قریب پکڑ لیا ۔اور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں