تھانہ سٹی تلہ گنگ میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر اپنی کوتاہیوں کو چھپانے ملک قدیر باز۔۔

0
425

4

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) چیئرمین یوسی نرگھی ملک قدیر باز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس تھانہ سٹی نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج کیا ہے ۔اپنی کوتاہیوں کو چھپانے اور عدالتی بیلف کے چھاپے پر بد حواسی میں پچھلے سال ہونے والی ڈکیتی مقدمہ میں مجھے اور دوسرے بے گناہوں کا نام شامل کرنے پر عدالت سمیت ہر فورم پر اپنا دفاع کرینگے ۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ اگر کسی نے میت کی بے حرمتی کی ہے تو اُس کو اس کی سزا دی جائے نہ کہ پیسے کیلئے ڈکیتی اور دوسرے جرائم کے مقدمات میں اُن کا نام شامل کر کے اُن کو پریشرائز کیا جائے ۔ملک قدیر باز آف نرگھی نے کہا کہ پولیس نے میت بے حرمتی کیس میں بجائے مقدمہ درج کرنے کے نامزد ملزمان کو غیر قانونی طور پرپانچ روز حبس بجا میں رکھا ۔جب عدالتی حکم پر بیلف تھانے پہنچا تو پولیس نے ریکارڈ تک فراہم نہیں کیا اور بد حواسی میں گزشتہ سال ہونے والی ڈکیتی میں اُنہیں مدعیوں سے پوچھے بغیر نامزد کر دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ عدالت سمیت ہر فورم پر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کو تیار ہیں۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں