جنرل ضیا ء الحق کی 17اگست برسی تلہ گنگ چوہدری غلام ربانی کے زیر نگرانی تلہ گنگ سے بڑا قافلہ۔۔

0
207

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق شہید کی17اگست کو برسی تقریب میں بھر پور شرکت کی جائے گی ۔اس کا فیصلہ گزشتہ روز ضیاء الحق شہید فاونڈیشن ضلع چکوال اور مسلم لیگ ض کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔چودھری غلام ربانی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چودھری پراپرٹی آفس واقع نزد چوک صدیق آباد سے 17اگست دن دو بجے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا ۔شرکاء کو ٹرانسپورٹ اور طعام کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔اس ضمن میں ضیاء الحق شہید فاؤنڈیشن تحصیل تلہ گنگ کے صدر چودھری مسعود احمد کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تلہ گنگ و لاوہ کے کارکنوں سے رابطہ کر ے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں