بوچھال کلاں تین بچیوں کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام اغواء کار فرار۔۔۔

0
192

4

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں میں تین بچیوں کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بچیوں نے ایک گھر میں گھس کر جان بچائی اغوا کار فرار ہونے میں کامیابتفصیل کے مطابق بوچھال کلاں میں نجی سکول کی تین طالبات چھٹی کے بعد گھر آ رہی تھیں کہ بوہڑ والی مسجد کے قریب تین افراد نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے محمد صفدر ولد محمد صدیق کے گھر میں داخل ہو کر اندر سے کنڈی لگا لی گھر والوں کے پوچھنے پر انہوں نے حقیقت بتائی تو انہوں نے مسجد میں اعلان کرایا اور اہل محلہ باہر نکل آئے مگر اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہمارے نمائندہ کی اطلاع پرڈی پی او چکوال نے ایکشن کیا اور پولیس کو ہدایت کی جس پر مقامی پولیس نے محمد صفدر سمیت کئی لوگوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ یہاں اس قسم کا کوئی واقع نہیں ہواکیونکہ مدعی پارٹی نے رپورٹ درج نہیں کرائی جب تک رپورٹ درج نہ ہو اس واقع کو سب قرار نہیں دیا جا سکتا ادھر عوام نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمیں جھوٹا قرار دے رہی ہے جبکہ بوچھال کلاں میں اس سے قبل بھی ایسی کوششیں ہو چکی ہیں

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں