تلہ گنگ کے سینئر صحافی چوہدری غلام ربانی ٹریفک کے حادثے میں شدید زخمی ۔۔۔

0
133

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے سینئر صحافی چودھری غلام ربانی اسلام آباد سے تلہ گنگ آتے ہوئے موٹروے پر چکری کے قریب اپنے ساتھی سمیت ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے ۔چودھری غلام ربانی اپنے بیٹے حارث ربانی ،ساتھیوں عبدالوحید چشتی اور عبدالرزاق خان کے ہمراہ جنرل ضیاء الحق شہید کی برسی میں شرکت کے بعد واپس تلہ گنگ آرہے تھے کہ چکری کے قریب ایک ٹرک بغیر اشارہ لگائے ان کی لائن آگے آگیا جس کے نتیجے میں کار ٹرک کے نیچے جا گھسی ۔اور چودھری غلام ربانی ،عبدالرزاق اور عبدالوحید چشتی زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو چکوال پہنچایا گیا ۔جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعدعبدالرزاق اور عبدالوحید چشتی کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ چودھری غلام ربانی کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی ریفر کیا گیا ۔جہاں اُن کا سی ٹی سکین و دیگر ٹیسٹ کئے گئے ۔ڈاکٹر ز کے مطابق چودھری غلام ربانی کی تمام رپورٹ کلیئر آئی ہیں اُنہیں جمعرات دن کو ڈسچارج کر دیا گیا ۔چودھری غلام ربانی نے دعاؤں میں یاد رکھنے پر تمام عزیز اقارب اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر احسن نوید ،سرجن سید اقرار شاہ ،صحافی ملک شفیق اعوان ،یونس اعوان ،قاضی عبدالقادر ،ملک ریاض موگلہ ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں دوست احباب اور عزیز اقارب ہسپتال پہنچ گئے ۔جبکہ صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال ،ممبر صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ،رہنماء ق لیگ حافظ عمار یاسر،سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ ،سابق ایم پی اے کرنل(ر) سلطان سرخرواعوان ،ڈاکٹرز ،وکلاء ،صحافیوں ،تاجران کی بڑی تعداد نے فون پر چودھری غلام ربانی کی عیادت کی اور اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں