’’بوچھال کلاں ‘‘واپڈا کا عوام کو لوٹنے کا نیا پلان تیار ۔۔

0
286

4

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) محکمہ واپڈا کا عوام کو لوٹنے کا نیا پلان تیار ہر مہنے کے آغاز پر ہونے والی میٹر ریڈنگ دوبارہ 18تاریخ سے شروع کر دی تاکہ ہر صارف کو50سے زائد یونٹ کا بل تھمایا جا سکے تفصیل کے مطابق بوچھال کلاں کے عوامی وفد نے جن کی سربراہی حاجی ملک عدالت کر رہے تھے سراپا احتجاج بنتے ہوئے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ بوچھال کلاں میں ہر ماہ کے آغاز پر میٹر ریڈر میٹروں کی ریڈنگ کر لیتے ہیں جبکہ اس ماہ بھی انہوں نے میٹر ریڈنگ مکمل کر لی تھی کہ محکمہ کی جانب سے دوبارہ ریڈنگ شروع کر دی گئی جس سے وہ صارفین جن کا بل ہر ماہ100روپے سے کم آتا ہے اور ان کی صرف شدہ یونٹس 50سے کم ہوتی ہیں ان کے کھاتے میں 15سے20یومٹ مذید پڑیں گی جس سے انہیں اضافی بل دینا پڑے گا عوام نے محکمہ کی اس پالیسی کو رد کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ دوسری جانب میٹر ریڈروں کے مطابق حکومت نے کیمروں سے میٹر چیک کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے ایمج ٹھیک نہیں آتے اور ہمیں دوبارہ میٹر چیک کرنے کا حکم ملا ہے معلوم ہوا ہے کہ بجلی کا بل صرف پنجاب سے وصول کر کے واپڈا کا سفید ہاتھی اپنا پیٹ پالے گا

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں