’’تلہ گنگ ‘‘ثقافتی میلہ دلوں کو قریب لانے کاایک اچھا ذریعہ ہے حافظ عمار یاسر۔۔۔

0
100

1

تلہ گنگ( نامہ نگار ) تلہ گنگ میلہ سید امام الدین عرف مرشد غوث بادشاہ تلہ گنگ میں بیلوں کی دوڑ کا دلچسپ مقابلہ ہزاروں شائقین کی بھرپور شرکت مقابلے کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر تھے، تفصیلات کے مطابق میلہ سید امام الدین عرف مرشد غوث بادشاہ تلہ گنگ میں بیل دوڑ کا دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں علاقے کی کئی نام ور بیل جوڑیوں نے حصہ لیا مقابلے کے مہمان خصوصی تلہ گنگ کی سماجی و سیاسی شخصیت پا کستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر تھے جبکہ میلے میں مسلم لیگ ق تلہ گنگ کے سر کردہ رہنما ،حاجی عمر حبیب، حاجی ریاض اعوان اکوال، ملک اسد محمود کوٹگلہ، دانیال خان دانی ،توقیر عباس زرگر، سمیت دیگر ہزاروں شائقین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر حافظ عمار یاسر نے میلہ انتظامیہ کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے انہیں دو لاکھ روپے کا انعام دیا جبکہ عمدہ کارکردگی دیکھانے والے بیل کے مالکان کو بھی نقدانعامات دیے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عمار یاسر نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی میلہ دلوں کو قریب لانے کاایک اچھا ذریعہ ہے اور یہ میلے علاقے میں ثقافتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس طرح کے میلوں انعقاد خوش آئند بات ہے

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں