تلہ گنگ و گردونواح محکمہ سوئی گیس کرپشن عروج پر عوام پریشان ۔۔۔

0
94

6

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ محکمہ سوئی گیس میں کرپشن عروج پر ،اہلکار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے، عوام پریشان گیس کنکشن کا حصول مشکل شہری رشوت دینے پر مجبور ، تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ محکمہ سوئی گیس میں کرپشن عروج پر ہے اور محکمہ سوئی گیس تلہ گنگ کے اہلکار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ گیس میٹر اور سروے کے لیے بھی اہلکاروں نے سروے کرنے کیا ایک ہزار سے پندرہ سو اور میٹر لگانے کے دس سے پندرہ ہزار ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے نمبر آجانے کے باوجود بھی شہریوں کے لیے سوئی گیس کنکشن کا حصول مشکل ہو گیا ہے اور عوام مجبورا ان کرپٹ اہلکاروں کو رشوت دینے پر مجبور ہیں جبکہ من پسند اپنوں کو نوازنے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سوئی گیس دورِ حاضر میں زندگی کی اہم ضروت بن گئی ہے مگر دیگر محکموں کی طرع محکمہ سوئی گیس تلہ گنگ میں بھی کرپشن اور کرپٹ لوگوں کا راج ہے اس لیے تلہ گنگ میں غریب آدمی کے لیے گیس کنکشن کا حصول ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں