’’تلہ گنگ ‘‘آخر وہ ہی ہوا جو ڈیلی تلہ گنگ نیوز کئی سالوں سے چیختا رہا ۔۔۔

0
126

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ کے محلہ سید پورہ میں کرنٹ لگنے سے جوانسالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔40سالہ کمانڈو شاکر حسین ولد فضل الہٰی نساکن محلہ سید پورہ تلہ گنگ اپنے گھر کی چھت پر کام کر رہا تھا ۔اس دوران لوہے کا ایک پائب جیسے ہی بلند کیا تو چھت کے قریب گزرنے والی واپدا کی گیارہ ہزار کے وی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے شاکر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔شاکر حسین کو اُس کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ادھر اہلیان علاقہ کے مطابق قبل ازیں بھی انہیں تاروں کے باعث تین افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں لیکن واپڈا حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے اُنہوں نے حکام سے مذکورہ تاریں گھروں سے دور ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں