’’لاوہ‘‘و گردونواح غیر رجسٹر ڈ ادویات سپلائی کرتے ہوئے سپلائر کو دھر لیا۔۔۔

0
186

5

لاوہ(ضیاء قادری سے) غیر رجسٹرڈ ادویات سپلائی کرتے ہوئے سپلائر دھر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر سہیل احمد بھٹہ نے تعقب کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ادویات سے بھری گاڑی نمبر RIT3467کو لاوہ مین شہر سے پکڑ لیا۔چکوال کے علاقہ چک نورنگ کا رہائشی کرم دین ولد فضل دین کاسمیٹک کی آڑ میں غیر رجسٹرڈ مضر صحت ادویات کو مختلف علاقوں میں ڈسٹریبوٹ کررہا تھا۔ڈرگ انسپکٹر سہیل بھٹہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں