منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی چوہدری عبدالجبا ر کی میڈیا سے گفتگو۔۔۔

0
101

4

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع چکوال کے ناظم انتخابات محمد خالدقاضی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی اور قوم کی حوشحالی عزیز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی (ف)کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عبدالجبارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سیاسی حالات کے حوالے سے جے یو آئی کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں منصب اور عہدوں سے زیادہ ملک کی امن و سلامتی اور قوم کی حوشحالی عزیز ہے۔ جمعیت کے سامنے ہمیشہ اصول و ضوابط مقدم اور عہدے ثانوی حیثیت رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ اعلیٰ مقاصد کی اصول کیلئے پارٹی کے منشور اور دستور کے مطابق وہ فیصلے کئے ہیں جو ملک و قوم اور پارٹی کے بہترین مفاد میں ہوں ملک کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں سے نکالنے کیلئے جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی اپنا تاریخی کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی اپنا بھرپور کردار اداکریں گے ۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جمعیت علما اسلام پر جس اعتماد کا اظہا ر کیا ہم انشاء اللہ ان کی توقعات پر پو را اترنے کی کوشش کریں گے۔ اس ملک کے عوام لوڈشیڈنگ، لاقانونیت‘ مہنگائی‘اور بیروزگاری وغیرہ کی صورت میں جس عذاب کی کیفیت سے دو چار ہیں ان سے نجات دلانے ا ورملک کو بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے جمعیت علماء اسلام اپنا تعاون پیش کرتی رہے گی۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں