’’تلہ گنگ ‘‘دو مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق ۔۔۔

0
116

3

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر)دو مختلف حادثات و واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔پہلا واقعہ میں محمد شہزاد ساکن ڈھوک ماڑیاں مزدوری کے سلسلہ میں ڈھوک جھمال پر کام کر رہا تھا کہ اچانک پیڈسٹل فین سے اُس کو کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔دوسراے حادثہ میں ڈھوک جبی تھوہامحرم خان کاجواں سال جلیل احمد نامی ڈرائیور موٹر وے چکری کے قریب ایک خوفناک حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جلیل احمدپولٹری سروس کی گاڑی چلاتا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ہوا۔جلیل احمد کو سینکڑوں سوگواروں کی موجود گی میں ڈھوک جبی میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں