تلہ گنگ وہ دیگر مقامات بچوں کی اغواء کی افواہیں زور پکڑ گئیں ۔۔۔

0
145

2

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ اور گردو نواح میں بچوں کے اغواء کی افواہیں زور پکڑ گئیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ سدر تلہ گنگ نے جھاٹلہ اور تھوہا محرم خان میں دو بچوں کے اغواء کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ۔ایس ایچ او تھانہ صدرتلہ گنگ احسان الہٰی نے بتایا کہ جھاٹلہ کا شیراز نامی جوان والدین سے جھگڑ کر گھر سے نکلا اور دوستوں کے ساتھ گولڑھ شریف چلا گیا اور دوسری صبح خود ہی گھر واپس آگیا ۔جبکہ تھوہا محرم خان کے جوان کو بھی کسی نے اغواء نہیں کیا ۔انسپکٹر احسان الہٰی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔تاہم اپنے بچوں کے روز مرہ معاملات کی نگرانی ضرور کریں ۔کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی تھانہ میں اطلاع دیں ۔دریں اثناء عوامی حلقوں نے تھانہ صدر تلہ گنگ میں پی ٹی سی ایل فون لائن نہ ہونے اور ناقص موبائل سروس پر سخت احتجاج کرتے ہوئے حکام بال سے مذکورہ نئے تھانہ میں فون کی سہو لت فوراً مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاکہ کسی نا گہانی صورتحال میں پولیس کے ساتھ رابطہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں