تلہ گنگ کے علاقہ چینجی چیک پوسٹ کے قریب ڈاکہ زنی کی واردات۔۔۔

0
144

4

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) چینجی تھاٹی چیک پوسٹ کے قریب ڈاکہ زنی کی واردات نے اہل علاقہ کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکہ گزشتہ شام تقریباً 8بجے کے قریب ہوا۔تاہم تھاٹی چیک پوسٹ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ڈاکو فرار ہوگئے اور پولیس نے صرف ہوائی فائرنگ کر کے قانونی تقاضے پورے کردیئے۔واضح رہے جابہ اور تھاٹی چیک پوسٹ کا درمیانی فاصلہ 5کلومیٹر ہے ۔اور یہ واقع دونوں پوسٹوں کے درمیان ہوا لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔قبل ازیں بھی جعلی کرنسی کا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے چینجی سے چار ملزمان پکڑے گئے تھے لیکن چند روز میں ہی تھانہ صدر پولیس نے انہیں چھوڑ دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم پیشہ افراد کے کڑے احتساب کے بجائے مک مکا پر معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔جو کہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں