تھانہ ٹمن کی حدود لیٹی میں چار افراد نے ہل چلانے کے بہانے ۔۔۔

0
301

1

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) تھانہ ٹمن کے علاقے لیٹی میں چار افراد نے زمین میں ہل چلانے کے بہانے ٹریکٹر حاصل کیا۔ اور فرار ہو گئے۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیدی گئی ہے۔ ملزمان عبدل،اظہر، ندیم اور ریاض نے عمر حیات، نامی شخص کے بیٹے کا ٹریکٹر زمین میں ہل چلانے کے لیے لیا مگر بعد ازاں ٹریکٹر نامعلوم جگہ پر منتقل کر کے ضبط کرلیا۔ جس کی اطلاع تھانہ ٹمن میال چوکی پر دیدی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ٹریکٹر مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کے بھانجے کی ملکیت ہے۔

تبصرے

شیئر کریں

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں